ہجر کا غم بھی نہیں وصل کی پروا بھی نہیں
دلچسپ معلومات
1937
ہجر کا غم بھی نہیں وصل کی پروا بھی نہیں
دل بھی پہلو میں نہیں دل کی تمنا بھی نہیں
نہیں درکار نہیں مجھ کو غم چارۂ غم
ہاں میں دیوانہ ہوں بے شک مگر اتنا بھی نہیں
تم نہ شرماؤ نہ گھبراؤ میں کہتا بھی ہوں کچھ
ذکر وعدہ بھی نہیں خواہش ایفا بھی نہیں
جوشش گریہ اک اعجاز ہے ورنہ دل زار
آخر اک بوند ہے بادل نہیں دریا بھی نہیں
بے خودی حشر میں کیا یاد دلاؤں گا اسے
خود مجھے یاد اب اس شوخ کا وعدہ بھی نہیں
وقت پرسش ہے ابھی فرصت احساں ہے ابھی
آئیے میں ابھی زندہ بھی ہوں اچھا بھی نہیں
اب کہاں لذت احساس ترقی مانیؔ
یاس میں جذر و مد درد تمنا بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.