ہجر کا سوگ منانا کبھی دریا رونا
یاد کر کے تجھے ہنسنا کبھی رونا رونا
کیا بتاؤں اسے کس بات پہ ہنستے دیکھا
کیا بتاؤں مجھے کس بات پہ آیا رونا
کیسے بھولوں گا وہ بے باک ادائیں اس کی
اس کی باتیں تو وہ ہنسنا وہ لپٹنا رونا
بات اوروں کی نہیں تو تو مرا اپنا تھا
کاش تجھ کو نظر آتا مرے دل کا رونا
کوئی تو بات اسے اتنا رلاتی ہوگی
اچھا لگتا ہے کسے ٹوٹ کے تنہا رونا
تم تو خوش تھے نہ مجھے چھوڑ کے جاتے جاتے
وقت رخصت تمہیں کس بات پہ آیا رونا
مدتوں بعد یہ احساس ہوا ہے راہیؔ
مدتوں بعد پھر آیا مجھے اتنا رونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.