ہجر کچھ اس طرح گزارا ہے
ہجر کچھ اس طرح گزارا ہے
وصل کہہ کر اسے پکارا ہے
ایک تنہائی تھی مری اپنی
اس پہ بھی اس کا ہی اجارہ ہے
عمر اتنی ابھی ہوئی تو نہیں
جتنا میں نے اسے گزارا ہے
فیصلہ ہو نہیں سکا اب تک
کون سے غم نے مجھ کو مارا ہے
زندگی پھر بھی میرے جیسی رہی
میں نے تو اس کو ہی سنوارا ہے
میری جانب ہے آپ کی انگلی
پر کسی اور کا اشارہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.