ہجر میں کوئی آشنا نہ ہوا
ہجر میں کوئی آشنا نہ ہوا
غم مگر چھوڑ کر جدا نہ ہوا
آئنہ بھی یہ ان سے کہتا ہے
آپ سا کوئی دوسرا نہ ہوا
وائے قسمت وہ دیکھنے آئے
اور درد آج ہی سوا نہ ہوا
ہائے کب گھر کے آئے ہیں بادل
جب کہ قسمت میں میکدہ نہ ہوا
غم کا عادی بنا دیا مجھ کو
کیا یہ احسان آپ کا نہ ہوا
ہر نفس پر چراغ روشن ہے
یہ مرا دل بھی کیمیا نہ ہوا
حضرت عشق کی دعا ہے قدیرؔ
میں خدا سے کبھی جدا نہ ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.