ہجر میں وصل کے امکان بنا سکتے ہیں
ہجر میں وصل کے امکان بنا سکتے ہیں
خود کو ڈھونڈیں تو تری ذات کو پا سکتے ہیں
گر کوئی ہم سے کہے شعر سنا اس پر تو
ایک ہی سانس میں دیوان سنا سکتے ہیں
اس محبت میں اذیت ہے کئی برسوں کی
آپ چاہیں تو ابھی چھوڑ کے جا سکتے ہیں
دل کسی بات پہ ہوتا نہیں مائل بہ کرم
سوچ لیجے کسی پتھر سے نبھا سکتے ہیں
آپ لگتے ہیں مسافر مجھے آسانی کے
ساتھ چلنے میں ہو مشکل تو بتا سکتے ہیں
زندگی میں نہیں کرتے ہیں مداوا غم کا
ہم جنازوں کو ہی کندھوں پہ اٹھا سکتے ہیں
کرنے آئے ہیں ازالہ مرے دکھ کا لیکن
وقت جو بیت گیا موڑ کے لا سکتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.