ہجرت کرو تو رشتہ و سامان چھوڑ کر
ہجرت کرو تو رشتہ و سامان چھوڑ کر
ورنہ نہ جاؤ تم کبھی میدان چھوڑ کر
یوں تو لڑائی جھگڑے کی عادت نہیں مجھے
پھر بھی غلط کیا تھا گریبان چھوڑ کر
اب کوئی ملنے جلنے کو آتا نہیں ہے گھر
میں بھی ہوں بند کمرے میں دالان چھوڑ کر
اچھے برے سے پاک یہاں کوئی شے نہیں
تم فائدہ گنا کرو نقصان چھوڑ کر
خوشبو بکھیرنا مری فطرت ہے دوستو
خوشبو بکھیرتا ہوں میں گلدان چھوڑ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.