ہجرتوں کی دھوپ میں یوں وصل منظر دیکھنا
ہجرتوں کی دھوپ میں یوں وصل منظر دیکھنا
جیسے غیر آباد قریہ میں گل تر دیکھنا
زندگی اس طرح گزری ریل کا جیسے سفر
پہلے صحرا دیکھنا اور پھر سمندر دیکھنا
کوئی چہرہ اصلی حالت میں بھلا کیسے ملے
بت شکن اس عہد میں کیا دست آزر دیکھنا
اپنے قد کا آپ اندازہ لگانا ہو اگر
اپنے پرچم اپنے شانوں پر اٹھا کر دیکھنا
ہے مکمل داستاں کا اختصار اتنا ہی بس
ایک عنواں اور افسانے بہتر دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.