ہمت یوں آپ عشق میں ہارا نہ کیجیے
ہمت یوں آپ عشق میں ہارا نہ کیجیے
اپنا کسی کو کہہ کے کنارہ نہ کیجیے
لگ جائے نہ نظر تمہیں سارے جہان کی
زلفوں کو بار بار سنوارا نہ کیجیے
تم نے دئے تھے زخم وہ اب تک بھرے نہیں
نظروں کے وار دل پہ دوبارہ نہ کیجیے
ہاتھوں میں جن کے آئے حقارت کی بو اگر
ہاتھوں میں ایسے ہاتھ گوارا نہ کیجیے
ہے تم کو ان سے پیار تو قربت بڑھائی ہے
چھپ چھپ کے یوں جمالؔ نظارہ نہ کیجیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.