حصار ذات سے باہر نکل کے دیکھ لیا
حصار ذات سے باہر نکل کے دیکھ لیا
زمانے ہم نے ترے ساتھ چل کے دیکھ لیا
ملا نہ ہم کو ذرا بھی قرار دنیا میں
قدم ملا کے ترے ساتھ چل کے دیکھ لیا
وہی ہے تیرہ شبی اور وہی ہے سناٹا
خلا میں دور بہت دور چل کے دیکھ لیا
جلا نہ دیپ کوئی چاہتوں کا رستے میں
ہجوم شہر میں تنہا بھی چل کے دیکھ لیا
عطا ہوا نہ ہمیں کوئی تمغہ الفت
تمہارے رنگ میں ہم نے بھی ڈھل کے دیکھ لیا
ہوئے نہ آج تلک ہم شمار زندوں میں
ہر اک لباس بدن کا بدل کے دیکھ لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.