حصۂ درد وراثت سے زیادہ ہی ملا
حصۂ درد وراثت سے زیادہ ہی ملا
مجھ کو شاید مری قسمت سے زیادہ ہی ملا
غم زمانہ کا ذرا سا ہی خریدا تھا مگر
مال مجھ کو مری قیمت سے زیادہ ہی ملا
وہ سیاست نے دئے ہوں کہ محبت نے تری
دل کو ہر زخم ضرورت سے زیادہ ہی ملا
لوگ جنت کے طلب گار ہیں لیکن اے ماں
تو ملی تو مجھے جنت سے زیادہ ہی ملا
لاکھ تدبیر نے خوشیوں کو منایا لیکن
رنج تقدیر کو راحت سے زیادہ ہی ملا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.