ہو گیا عاشق کسی کا روئے تاباں دیکھ کر
ہو گیا عاشق کسی کا روئے تاباں دیکھ کر
عزیز الرحمٰن عزیز پانی پتی
MORE BYعزیز الرحمٰن عزیز پانی پتی
ہو گیا عاشق کسی کا روئے تاباں دیکھ کر
پھنس گیا ہوں میں کسی کی زلف پیچاں دیکھ کر
کیوں تجھے اللہ نے ایسا بنایا سنگ دل
بات بھی ظالم نہ پوچھی مجھ کو گریاں دیکھ کر
ایک دن مجھ کو نظر وہ خواب میں جو آ گئے
چشم روشن ہو گئی حسن فراواں دیکھ کر
ابروئے پر خم کی چلتی ہے مرے سینہ پہ تیغ
تیر لگتے ہیں جگر پر نوک مژگاں دیکھ کر
ہے عزیزؔ اب شکر وہ گل رو سخن سن کر ترا
قدر کچھ کرنے لگا تجھ کو غزل خواں دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.