ہو گیا پائمال آنکھوں میں
ہو گیا پائمال آنکھوں میں
مر گیا اک سوال آنکھوں میں
اس کی دو بے مثال آنکھوں
حسن تھا با کمال آنکھوں میں
کیا بچا پر ملال آنکھوں میں
ہے فقط خون لال آنکھوں میں
عشق اول ہے ذہن میں جاناں
جو ہوا تیرے نال آنکھوں میں
جن سے نکلی ہو آنسوؤں کی ندی
تم نے دیکھا وہ تال آنکھوں میں
جنگ جاری ہے چار آنکھوں میں
ہو رہا ہے قتال آنکھوں میں
ان کی آنکھوں سے جب ملی آنکھیں
دل کا کہہ ڈالا حال آنکھوں میں
زندگی بے وفا ہے اے عارفؔ
اتنے سپنے نہ پال آنکھوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.