ہو گیا سنسان سارا شہر ہر گھر سو گیا
ہو گیا سنسان سارا شہر ہر گھر سو گیا
میری آنکھیں جاگتی ہیں سارا منظر سو گیا
پھر وہ شہر اجنبی تنہائیوں کی سرد رات
اوڑھ کر یادوں کی وہ میلی سی چادر سو گیا
رات دن کے درمیاں گزری ہے ایسے زندگی
ایک منظر جاگتا تھا ایک منظر سو گیا
کشتیاں ساحل پہ لہروں کو ترستی رہ گئیں
اور زمیں کی گود میں لیٹا سمندر سو گیا
ان تھکی آنکھوں کو لے کر گھر چلو تم بھی اے دوست
رونقیں سب بجھ گئیں ہر ایک منظر سو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.