ہو گیا زخم مرے دل کا ہرا شام ڈھلے
ہو گیا زخم مرے دل کا ہرا شام ڈھلے
یاد نے آ کے تری چھیڑ دیا شام ڈھلے
لمحہ لمحہ مرے نزدیک چلی آتی ہے
جانے والے ترے قدموں کی صدا شام ڈھلے
پھر خیالوں میں سمایا ترا چندن سا بدن
پھر مہک اٹھی ہے ویران فضا شام ڈھلے
میرے احساس پہ چھائی ہیں گھنیری زلفیں
جانے کس دیس سے آئی ہے گھٹا شام ڈھلے
حال بیمار خدا جانے سحر تک کیا ہو
چارہ گر کرنے لگا خود ہی دعا شام ڈھلے
مار ڈالے نہ کہیں تلخیٔ ہستی پڑھ کر
ساقیا اور پلا اور پلا شام ڈھلے
وہ نکل آئیں ادھر بھول کے شاید طالبؔ
ہم جلاتے ہیں سر راہ دیا شام ڈھلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.