ہو جستجو جسے ہر سر کی سنگ در کے لئے
ہو جستجو جسے ہر سر کی سنگ در کے لئے
کنور مہیندر سنگھ بیدی سحر
MORE BYکنور مہیندر سنگھ بیدی سحر
ہو جستجو جسے ہر سر کی سنگ در کے لئے
وہ سجدہ گاہ نہیں ہے ہمارے سر کے لئے
فقط نشیمن و دام و قفس کی بات نہیں
ابھی کچھ اور بھی باقی ہے بال و پر کے لئے
مجھے نصیب ہوئے تم تو میں یہی سمجھا
اثر دعا کے لئے ہے دعا اثر کے لئے
غم حیات غم عاشقی غم عقبیٰ
کچھ اور بھی ہو عطا عمر مختصر کے لئے
ادھر جنوں ہے ادھر عقل سوچتا کیا ہے
کہ یہ مقام نہیں ہے اگر مگر کے لئے
سحرؔ کے سر کی تمنا کریں نہ دیر و حرم
یہ وقف ہے کسی کافر کے سنگ در کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.