Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہو کاش یہ شعور کہ ہیں مہماں کہیں

سید غیاث الدین سلیم

ہو کاش یہ شعور کہ ہیں مہماں کہیں

سید غیاث الدین سلیم

MORE BYسید غیاث الدین سلیم

    ہو کاش یہ شعور کہ ہیں مہماں کہیں

    احساس میزباں پہ نہ ہم ہوں گراں کہیں

    یہ بھی خیال رکھتے ہیں کچھ ذاکران حق

    کہتی نہ ہو کچھ اور عمل کی زباں کہیں

    ہم آشنائے ذات وہ بیگانۂ صفات

    یہ بات دوستی کے ہے شایان شاں کہیں

    عرفان حق کے حق میں ملی ہے خرد ہمیں

    دولت یہ بے پناہ نہ ہو رائیگاں کہیں

    چشم طلب میں کوئی سمائے محال یہ

    حسن رضائے یار نظر آئے ہاں کہیں

    راہ وفا میں اس لئے پھرتا ہوں سر بکف

    مل جائے کب وہ دشمن آرام جاں کہیں

    تیری طلب نہیں ہے مری جاں کہ جا سکے

    لیتا ہے اس طرح بھی کوئی امتحاں کہیں

    ہم رہروان شوق ہیں منزل کی فکر کیا

    لے جائیں نقش پا ترے ہم کو جہاں کہیں

    کرتے نہیں کسی پہ عیاں ہم کہ اے سلیمؔ

    درمان زندگی ہو یہ درد نہاں کہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے