ہو کر کسی کے عشق میں دیوانہ دیکھیے
ہو کر کسی کے عشق میں دیوانہ دیکھیے
لو شمع دے رہی ہے کہ پروانہ دیکھیے
لٹنے کے باوجود بھی دیتا رہا دعا
دل کا چمن ہے کتنا فقیرانہ دیکھیے
آپ آ گئے ہیں لالہ و گل کے دیار میں
ہر برگ گل پہ ہے مرا افسانہ دیکھیے
پیر مغاں خموش ہے ساقی ہے دم بخود
اب محتسب کے ہاتھ میں پیمانہ دیکھیے
سنتے تھے وہ چلے ہیں بسانے کو بستیاں
اک ایک شہر ہو گیا ویرانہ دیکھیے
دنیا پہ اتہام مناسب نہیں طفیلؔ
اپنی طرف بھی آپ حریفانہ دیکھیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.