ہو نہ مجھ سے کسی صورت بھی مرا گھر ناراض
ہو نہ مجھ سے کسی صورت بھی مرا گھر ناراض
اس لئے رہتا ہوں خود سے ہی میں اکثر ناراض
کر نہیں سکتا کبھی چاہ کے بھی خود کو الگ
لاکھ دریاؤں سے رہتا ہو سمندر ناراض
بادشاہت کے وہی ہوتے ہیں سچے حق دار
جن سے ہوتا نہ ہو کوئی بھی قلندر ناراض
میری آئینہ مزاجی ہی مرا سب کچھ ہے
مجھ سے ہوتے ہیں تو ہوتے رہیں پتھر ناراض
ان بزرگوں کی بہت یاد اب آتی ہے مجھے
جو بلا وجہ بھی ہو جاتے تھے مجھ پر ناراض
جن سے ہوتا ہے اضافہ مری بینائی میں
اب نہ آنکھوں سے ہو ایسا کوئی منظر ناراض
رت جگے ہو گئے جس دن سے مقدر شاہدؔ
رات بھر رہنے لگا نیند سے بستر ناراض
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.