ہو پریشاں نہ کوئی کشٹ اٹھا میرے لئے
ہو پریشاں نہ کوئی کشٹ اٹھا میرے لئے
یہ ہی بہتر ہے کہ تو دور ہو جا میرے لئے
ہائے اس بار بھی دھوکہ ہی رہا میرے لیے
وہ جو پلٹا تو مجھے ایسا لگا میرے لئے
میں نے اس بات پہ آخر کو بغاوت کر دی
کتنی آ سکتی ہے پنجرے میں ہوا میرے لئے
سارے پیاسے تھے مرے خون کے لیکن پہلے
آپ اندازہ کریں یار اٹھا میرے لئے
میں غلاموں کی طرح اور ہے شہزادی تو
اپنے ہر خواب کی قیمت نہ گھٹا میرے لئے
موت سے بڑھ کے ترا ہجر مجھے کیا دے گا
اور تجویز کرو کوئی سزا میرے لئے
وہ تو اچھا ہوا تب ہوش نہیں تھا صاحبؔ
ورنہ میں کہتا کہ دنیا نہ بنا میرے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.