ہو رہا ہے کلی پر چمن کا گماں
ہو رہا ہے کلی پر چمن کا گماں
قابل دید ہے اب مرا گلستاں
ہے مرا ذکر بھی آپ کی داستاں
آپ ہوتے رہیں مجھ سے دامن کشاں
کیوں بھڑکتا نہیں اب یہ سوز نہاں
تھوڑا تھوڑا سا کب تک اٹھے گا دھواں
ہو رہا ہے مجھے روشنی کا یقیں
جس قدر بڑھ رہی ہیں یہ تاریکیاں
قید دیر و حرم کی لگاتے ہیں کیوں
ایک دل بھی تو ہے آپ کا آستاں
تیز ہوتے گئے اور بھی کچھ قدم
جس قدر راہ میں آئیں دشواریاں
آپ آئے بھی لیکن اس انداز سے
بڑھ گئیں اور میکشؔ کی تنہائیاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.