Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہوگا ایسا بھی کوئی مرد خدا میرے بعد

مختار عاشقی جونپوری

ہوگا ایسا بھی کوئی مرد خدا میرے بعد

مختار عاشقی جونپوری

MORE BYمختار عاشقی جونپوری

    ہوگا ایسا بھی کوئی مرد خدا میرے بعد

    دے گا دنیا کو جو پیغام وفا میرے بعد

    زندگی بھر نہ ملے گا لب و لہجہ میرا

    ہونے کو ہوں گے بہت نغمہ سرا میرے بعد

    میں تو جانے کو چلا جاؤں تری محفل سے

    کس کو تنہائی میں دے گا تو صدا میرے بعد

    میری تصویر مرے خط مجھے واپس دے دو

    یہی رلوائیں گے تم کو بخدا میرے بعد

    دل الٹ جائے گا ساون میں قیامت ہوگی

    پھر سنیں گے نہ پپیہے کی صدا میرے بعد

    بجلیاں چاک گریباں نظر آئیں گی تمہیں

    خون برسائے گی ساون کی گھٹا میرے بعد

    آئنہ سامنے رکھ کر جسے تم دیکھتے ہو

    نظر آئے گا وہ مرجھایا ہوا میرے بعد

    ختم ہو جائے گا مختارؔ قیامت کا شور

    پھر نہ ہوگا کبھی ہنگامہ بپا میرے بعد

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے