Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہوش گنوا دوں جس کو پی کر وہ مے نہیں میخانے میں

ششانک سنگھ ٹھاکر ساحل

ہوش گنوا دوں جس کو پی کر وہ مے نہیں میخانے میں

ششانک سنگھ ٹھاکر ساحل

MORE BYششانک سنگھ ٹھاکر ساحل

    ہوش گنوا دوں جس کو پی کر وہ مے نہیں میخانے میں

    مجھ کو اشک ملانے ہوں گے اپنے ہر پیمانے میں

    آج کے دن کا وقت مقرر اس نے کیا ہے ملنے کا

    دیکھیں کتنی دیر بچی ہے آج قیامت آنے میں

    تیرے ہونے سے گھر میرا مہکا مہکا رہتا تھا

    تو جو نہیں تو اب رہتا ہوں جیسے اک ویرانے میں

    جا میں نے آزاد کیا اب تجھ کو تیرے وعدوں سے

    تجھ کو بھی آسانی ہوگی مجھ کو چھوڑ کے جانے میں

    اب تو آنکھیں خشک ہوئی ہیں اس کی یاد میں رو رو کر

    کوئی بتائے مجھ کو کتنی دیر ہے اس کے آنے میں

    وہ تو خوش ہو کر سنتے ہیں میری محبت کا قصہ

    میرا دم نکلا جاتا ہے دل کا حال سنانے میں

    ساحلؔ بہتر ہے رکھ لے سینہ میں چھپا کر غم اپنا

    ورنہ رسوا ہو جائے گا دل کے زخم دکھانے میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے