ہوش میں آ زندگی تو نے غلط سمجھا مجھے
ہوش میں آ زندگی تو نے غلط سمجھا مجھے
دے نہیں سکتی کسی منزل پہ بھی دھوکا مجھے
میرے افسانے کو پھر عنوان میں الجھا دیا
آپ نے اپنی طرف کیوں دیکھ کر دیکھا مجھے
اور تو ہر طرح تکمیل پرستش ہو چکی
صرف اپنے سامنے کرنا ہے اک سجدہ مجھے
زندگی کی الجھنیں اب بھی سلجھ جائیں تمام
اک ذرا میرا نفس گر چھوڑ دے تنہا مجھے
یاد آ جاتی ہے اپنے وقت کی بے اختیار
جب نظر آتا ہے کوئی وقت کا مارا مجھے
ڈوب مر اے زندگی یہ کیا ترے ہوتے ہوئے
موت آئی ہے بتانے کے لئے رستا مجھے
عمر رفتہ ہے یہ نا ممکن تجھے آواز دوں
آج تک تو نے پلٹ کر بھی کبھی دیکھا مجھے
وقت کے ہم راہ میں دنیا سے آگے بڑھ گیا
اے شفاؔ آواز دیتی رہ گئی دنیا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.