ہوش و شکیب و تاب و صبر و قرار پانچوں
ہوش و شکیب و تاب و صبر و قرار پانچوں
منشی دیبی پرشاد سحر بدایونی
MORE BYمنشی دیبی پرشاد سحر بدایونی
ہوش و شکیب و تاب و صبر و قرار پانچوں
قربان کر چکا ہوں میں تجھ پہ یار پانچوں
اک درد ہجر سے بس یہ پانچ عارضے ہیں
بے ہوشی بے قراری غش تپ بخار پانچوں
مطرب پسر کے غم میں بھاتے ہیں کس کے دل کو
گوری ایمن البا دیس اور ملار پانچوں
ایمان و دین و مال و دل اور نقد جاں بھی
میں کر چکا ہوں پیارے تجھ پر نثار پانچوں
گر تو قسم بھی کھائے جھوٹے ہیں میرے پیارے
پیمان و عہد و وعدہ قول و قرار پانچوں
کرتے ہیں قتل عالم ظالم یہ عضو تیرے
مژگان و چشم و ابرو زلف و عذار پانچوں
کہسار و دشت و دریا گل زار و بزم عشرت
ہیں خار ساں نظر میں بے روئے یار پانچوں
اس طرح میں غزل کا لکھنا ہے غیرممکن
اے سحرؔ کوئی باندھے گو اب ہزار پانچوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.