ہوش رکھنا بڑے ظالم ہیں زمانے والے
ہوش رکھنا بڑے ظالم ہیں زمانے والے
آگ پانی میں لگا دیں گے لگانے والے
چند دانوں کے لیے بھول نہ کرنا ہرگز
کم نہیں لوگ یہاں جال بچھانے والے
کس کا شکوہ کریں ہم غیر تو ہوتے ہی ہیں
گھر کی انگنائی میں دیوار اٹھانے والے
ہم محبت میں تصنع کے نہیں ہیں قائل
شرط ہے دل بھی ملے ہاتھ ملانے والے
آج تم کو جو انا الحق کا سبق دیتے ہیں
کل یہی ہوں گے تمہیں دار پہ لانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.