ہوتا ممکن تو فسانے سے مٹا دیتے تجھے
ہوتا ممکن تو فسانے سے مٹا دیتے تجھے
تو اگر شخص ہی ہوتا تو بھلا دیتے تجھے
تجھ سے ملنے کا خیال آتا رہا جاتا رہا
یہ طلب دائمی ہوتی تو بتا دیتے تجھے
نہ میسر تھی یہ فرصت کہ تجھے یاد کریں
اور نہ تھی اتنی سہولت کہ بھلا دیتے تجھے
ہم نے جو خاص ترے ہی لیے لکھے تھے وہ شعر
اتنے بھی خاص نہیں تھے کہ سنا دیتے تجھے
خوش ہوا جاتا ہے تو جیت کے کس سے فانیؔ
وہ تو کھیلے ہی نہیں تھے جو ہرا دیتے تجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.