ہوتی ہے ان کی ہم پہ عنایت کبھی کبھی
ہوتی ہے ان کی ہم پہ عنایت کبھی کبھی
آتی نظر ہے چاند سی صورت کبھی کبھی
غیروں کے مشورے کے لئے وقف رات دن
مجھ سے مگر ہے ملنے کی فرصت کبھی کبھی
غصہ میں ان کو دیکھ کے مجھ کو گماں ہوا
آتی ہے اس طرح بھی قیامت کبھی کبھی
وعدے وہ ہم سے توڑ کے غیروں کے ہو گئے
آتی تو ہوگی دل میں ندامت کبھی کبھی
دیدار ان کا چشم زدن میں ہوا تو ہے
تقدیر سے وہ آئی ہے ساعت کبھی کبھی
چھپ جانا ان کا شرم سے چلمن کی آڑ میں
بدنام یوں بھی کرتی ہے الفت کبھی کبھی
الفت پہ مرنے والوں پہ روتی ہے بیکسی
دیکھی ہے ہم نے ایسی بھی نیت کبھی کبھی
راہیؔ اب ان سے شکوۂ بیداد کر تو لو
ہوتی ہے دل جلوں کو شکایت کبھی کبھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.