ہووے مشہور نہ کیوں عاشق بدنام برا
ہووے مشہور نہ کیوں عاشق بدنام برا
عشق کہتے ہیں جسے ہے یہ بہت کام برا
دیکھیں انجام ہو کیا اس کا خدا خیر کرے
دام الفت میں پھنسا ہے دل ناکام برا
تو بھی عاشق ہو کسی پر تو کھلے حال تجھے
دل لگا ہوتا ہے سن او بت خود کام برا
ننگ و عار ان کو نہ ہو ملنے سے میرے کیوں کر
سچ ہے کمبخت اس الفت ہی کا ہے نام برا
عیشؔ آغاز محبت ہی میں تھا دل کو کہا
دیکھ ہوتا ہے برے کام کا انجام برا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.