ہوا ہے عشق مرا کامیاب برسوں میں
ہوا ہے عشق مرا کامیاب برسوں میں
سکون دل کو ملا ہے جناب برسوں میں
ہزاروں دیکھ کے ہوش و حواس کھو بیٹھے
نصیب ہوتا ہے ایسا شباب برسوں میں
تمہارے آنے سے گلشن میں آ گئی رونق
کھلا ہے آج نرالا گلاب برسوں میں
وہ کیا ملے کہ دو عالم کی مل گئی دولت
یہ میں نے آج کیا انتخاب برسوں میں
ہزاروں خط لکھے اس بے وفا کے نام مگر
دیا نہ اس نے کسی کا جواب برسوں میں
حواس و ہوش کو راہیؔ سنبھال کر رکھیے
ہوا ہے کوئی ابھی بے نقاب برسوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.