ہوئی میں کیسے نظر کا شکار کیا معلوم
ہوئی میں کیسے نظر کا شکار کیا معلوم
ملے گا کب مرے دل کو قرار کیا معلوم
کسی کی یاد میں دن تو گزر گیا لیکن
کٹے گی کیسے شب انتظار کیا معلوم
میں سچ کہوں گی مگر جانتی ہوں دنیا میں
کرے گا کون مرا اعتبار کیا معلوم
قفس میں قید ہیں جو لوگ انہیں خبر ہی نہیں
خزاں ہے یا ہے چمن میں بہار کیا معلوم
مرے قریب سے اٹھ کر تمہارے جاتے ہی
بکھر گئے ہیں کیوں ہستی کے تار کیا معلوم
تری تلاش میں گزری ہے زندگی یا رب
بساط گردش لیل و نہار کیا معلوم
تمام رات ستاتا ہے اک خیال جمالؔ
کرے گا کون ستارے شمار کیا معلوم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.