ہوئی نہ عکس رخ درد سے نجات مری
دلچسپ معلومات
(سطور، دہلی)
ہوئی نہ عکس رخ درد سے نجات مری
بدل چکی ہے کئی آئنے حیات مری
کھلے تھے ہونٹ کہ وہ پاس سے گزر بھی گیا
بکھر کے رہ گئی موج ہوا میں بات مری
کبھی سکوت کبھی قہقہے کبھی آنسو
بدلتی رہتی ہے ہر لمحہ کائنات مری
چلو غموں کی کتابیں سپرد آب کریں
وہ کہہ رہا ہے کہانی ہے بے ثبات مری
سلگ رہی ہے ترے جسم کی مہک ہر سو
بدل گئی ہے ترے پیرہن سے رات مری
لرز رہا تھا تلاطم میں زرد سا پتہ
لکھی ہوئی تھی سمندر پہ واردات مری
نہ دب سکی کہیں راشدؔ مرے لہو کی صدا
ہر اک ہجوم میں تنہا رہی ہے ذات مری
- کتاب : 1971 ki Muntakhab Shayri (Pg. 83)
- Author : Kumar Pashi, Prem Gopal Mittal
- مطبع : P.K. Publishers, New Delhi (1972)
- اشاعت : 1972
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.