حکم کیا دے کسی کو وہ جس کی (ردیف .. ن)
حکم کیا دے کسی کو وہ جس کی
عمر گزری ہے التجاؤں میں
دکھ تو اس بات کا ہر اک کو ہے
کیوں اثر اب نہیں دعاؤں میں
ہے بہت ہی کٹھن وفا کی ڈگر
دیکھ چھالے ہیں کتنے پاؤں میں
کیا سہیں گے وہ دھوپ کی تیزی
پاؤں جلتے ہیں جن کے چھاؤں میں
اب نہ وہ سادگی نہ مہر و وفا
کس قدر تھا خلوص گاؤں میں
کتنی مشکل سے چل رہی ہے غزل
زخم کتنے لگے ہیں پاؤں میں
اب یہ اردو زباں کا عالم ہے
شہر سمٹا ہو جیسے گاؤں میں
زندگی کو ملا ہے چین کہاں
آ گئی جب ازل کی چھاؤں میں
التجا یہ شفقؔ کی سب سے ہے
یاد رکھنا اسے دعاؤں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.