حکومت جشن کا باعث نہیں ہے ذمہ داری ہے
حکومت جشن کا باعث نہیں ہے ذمہ داری ہے
یہ منزل خود نمائی کی نہیں ہے خاکساری ہے
چلو ہم یہ نہیں کہتے کہ سب کی سب ہماری ہے
مگر اپنی بھی اس دنیا میں تھوڑی حصہ داری ہے
کوئی نوکر نہیں رکھا کوئی چاکر نہیں رکھا
کہ ہم نے خود ہی اپنی جھونپڑی جھاڑی بہاری ہے
کسی بھی بھکت کو مشکل ہے کوئی بات سمجھانا
اسی کو مانتا ہے دیوتا جس کا پجاری ہے
کلی چومی کسی نے اور کسی نے پھول کو چوما
نہ ہر بھنورا کنوارا ہے نہ ہر تتلی کنواری ہے
ہمیں ہندوستانی دیش میں کوئی نہیں کہتا
کوئی کہتا ہے یوپی کا کوئی کہتا بہاری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.