حکومت کو گرا کر حکمرانی کرنے والے تھے
حکومت کو گرا کر حکمرانی کرنے والے تھے
یہاں کچھ لوگ سب کچھ زعفرانی کرنے والے تھے
کہ بارش نے یقیناً روک دی ہجرت پرندوں کی
وگرنہ سب کے سب نقل مکانی کرنے والے تھے
اشاروں کی زباں شاید سمجھ ان کو نہیں آتی
کہ جن سے گفتگو ہم بے زبانی کرنے والے تھے
وہی رسوائی کا میری سبب آخر بنے مولیٰ
وہی جو لوگ کل شامیں سہانی کرنے والے تھے
وہ سب چہرے کسی کے گھر کی زینت بن گئے آخر
مرے اشعار کی جو ترجمانی کرنے والے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.