ہنر کے ساتھ اگر حوصلے نکلتے ہیں
ہنر کے ساتھ اگر حوصلے نکلتے ہیں
تو خود بخود ہی نئے راستے نکلتے ہیں
زیادہ دکھ ہو اگر آدمی کے جیون میں
تو پھر غزل میں کئی زاویے نکلتے ہیں
درخت سوکھنے والے ہیں پر خوشی ہے انہیں
کہ نونہال کے سب پھل پکے نکلتے ہیں
ہو اپنا کام تو کچھ سوجھتا نہی ہم کو
وگرنہ مانگے بنا مشورے نکلتے ہیں
کہ پہلے پیار کو کتنا بھی کوئی یاد کرے
اسی میں سب سے ادھک سانحے نکلتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.