ہنر کو لمس معانی سے میں گلاب کروں
ہنر کو لمس معانی سے میں گلاب کروں
ہیں لفظ اپنے سبھی کس کا انتخاب کروں
جو چپ رہوں تو تعلق پہ بوجھ بن جاؤں
کہوں تو جرم کا جیسے میں ارتکاب کروں
خراشیں ڈال کے چہرے پہ جا رہا ہے وقت
پلٹ کے دیکھے وہ مجھ کو تو احتساب کروں
تو جل کے بجھ گیا کیسے مرے لہو کے چراغ
بیاض درد ترے نام انتساب کروں
عجیب نشۂ حیرت ہے اس کی آنکھوں میں
کبھی وہ مجھ کو دے موقع تو لا جواب کروں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.