ہنر پسند ہنر آزما کے دیکھتے ہیں
نشانہ باز نشانہ لگا کے دیکھتے ہیں
وہ پارسا جنہیں دنیا سلام کرتی ہے
تمہارے حسن کو آنکھیں چرا کے دیکھتے ہیں
میاں چراغ سے آنکھیں ملا کے دیکھ چکے
اب آفتاب سے آنکھیں ملا کے دیکھتے ہیں
ہماری بات الگ ہے فقیر ہیں ہم لوگ
ہم آسمانوں کے پردے اٹھا کے دیکھتے ہیں
تو اعتبار کے قابل ہے بے زبان ہے تو
تجھے ہم اپنی کہانی سنا کے دیکھتے ہیں
وہ لوگ جن کو بصیرت عطا ہوئی ہے ثمرؔ
ہر ایک چیز میں جلوہ خدا کے دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.