Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حسن کے غمزے بھی دیکھے ہیں ستم دیکھے ہیں

باسط اوجینی

حسن کے غمزے بھی دیکھے ہیں ستم دیکھے ہیں

باسط اوجینی

MORE BYباسط اوجینی

    حسن کے غمزے بھی دیکھے ہیں ستم دیکھے ہیں

    دل پہ جو کچھ بھی ہوئے ہیں وہ کرم دیکھے ہیں

    اہل دل نے جنہیں آثار قیامت سمجھا

    ہم نے آنکھوں سے وہی نقش قدم دیکھے ہیں

    اپنے ہی پوجنے والوں کو جو دیتے ہیں سزا

    معبد عشق میں ایسے بھی صنم دیکھے ہیں

    تجھ کو معلوم نہیں گردش دوراں ہم نے

    بعض اوقات قیامت کے قدم دیکھے ہیں

    ان کی مستانہ خرامی کے جلو میں ہم نے

    عیش دیکھے ہیں کبھی اور کبھی غم دیکھے ہیں

    کیا محبت کے حقائق کا پتہ دیں تم کو

    جذبۂ شوق سے ابھرے تو الم دیکھے ہیں

    مرضیٔ دوست پہ باسطؔ جو مٹا دیں خود کو

    ایسے جانباز ذرا ہم نے بھی کم دیکھے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے