حسن خود میں نہ ہوا جلوہ نما میرے بعد
حسن خود میں نہ ہوا جلوہ نما میرے بعد
راس کیا آتی زمانے کی ہوا میرے بعد
میان سے نکلی نہ شمشیر جفا میرے بعد
رقص بسمل کا تماشہ نہ ہوا میرے بعد
پاس دستور نہ ساقی کو رہا میرے بعد
در مے خانہ کھلا چھوڑ دیا میرے بعد
اک مرے اٹھنے سے دل بیٹھ گیا رندوں کا
جام اٹھے اور نہ شیشہ ہی جھکا میرے بعد
ہر قدم دورئ منزل کی طرف لے کے گیا
راستہ بھول گئے راہنما میرے بعد
بار احسان سے دب جائے نہ تربت آزادؔ
چادر گل سے نہ مرقد کو سجا میرے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.