حسن مغرور بھی ہے مائل بھی
حسن مغرور بھی ہے مائل بھی
عشق سردار بھی ہے سائل بھی
سرفروشان شوق و مستی کو
نغمہ ہے شورش سلاسل بھی
جذب کامل جو دستگیر ہوا
تو قریب آ گئی ہے منزل بھی
ایک دل ہے خلوص سر تا پا
ہے یہی زندگی کا حاصل بھی
یہی مشکل تو ہے محبت میں
کہ یہ آسان بھی ہے مشکل بھی
ہائے اس جلوے کی خود آرائی
کہ ہے مستور بھی مقابل بھی
خالدؔ زمزمہ سرا چپ ہے
اور اندوہگیں ہے محفل بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.