حسن محروم محبت ہی رہا میرے بعد
حسن محروم محبت ہی رہا میرے بعد
مجھ سا دل دادہ و شیدا نہ ملا میرے بعد
کون اب غم کی مدارات کرے گا یارو
کس کے سر جائے گا الزام وفا میرے بعد
محفل ناز میں کیا کیا نہ ہوئیں تدبیریں
دل کا شیرازہ فراہم نہ ہوا میرے بعد
مژدہ فصل بہاراں نہ سنا گلچیں نے
خاک اڑاتی پھری گلشن میں صبا میرے بعد
بجھ گئے میرے نہ ہونے سے چراغوں کے نصیب
نقش پا ان کے ہیں محروم ضیا میرے بعد
غم زدہ اہل جنوں اہل وفا کچھ تو کہو
کس لیے دہر میں کہرام مچا میرے بعد
خوش نواؤں سے رہی محفل دنیا آباد
نغمۂ دردؔ کسی نے نہ سنا میرے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.