حسن میں مل گیا شراب کا رنگ
اڑ گیا دیکھو مہتاب کا رنگ
رنگ بدلا ذرا اندھیروں نے
مر گئی آنکھ لے کے خواب کا رنگ
سوچ کر ان کو یوں کھلا عارض
صبح دم جیسے آفتاب کا رنگ
وہ ہوئے دور عشق خشک ہوا
جیسے پنے میں ہو گلاب کا رنگ
جس طرح ڈھونڈھتی ہے آنکھ تمہیں
اس میں دکھتا ہے اضطراب کا رنگ
پوچھتی ہوں یہی زمانے سے
کیسا ہوتا ہے یار آب کا رنگ
مسکراتا ہے میرے چہرے پر
آپ کے حسن انتخاب کا رنگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.