حسن سے دل لگی نہیں ہوتی
حسن سے دل لگی نہیں ہوتی
عشق میں سرجری نہیں ہوتی
سب نظر کا کمال ہے ورنہ
شکل اچھی بری نہیں ہوتی
آگ سے کھیلنا نہیں اچھا
سانپ سے دوستی نہیں ہوتی
ہم اجالوں کی کرتے ہیں تخلیق
ہاں مگر دھوپ کی نہیں ہوتی
بھول کر بھی ادھر نہیں جاتے
جو گلی آپ کی نہیں ہوتی
اس قدر دل اچاٹ ہے شاہینؔ
ہم سے اب شاعری نہیں ہوتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.