حسن تکمیل تمنا ہے صبا ہو جانا
حسن تکمیل تمنا ہے صبا ہو جانا
شہر در شہر ہر اک دل کی ردا ہو جانا
پاس آ آ کے ہر اک لمحہ بچھڑنا تیرا
جیسے خوشبو کا رگ گل سے جدا ہو جانا
اس طرح ٹوٹ کے برسے ہیں گرجتے بادل
جیسے جاگی ہوئی آنکھوں کی صدا ہو جانا
زندگی تو نے کئی رنگ بھرے ہیں پیہم
زلف شب رنگ کبھی رنگ حنا ہو جانا
کتنے بن باس لئے پھر بھی ترے ساتھ رہے
ہم نے سوچا ہی نہیں تجھ سے جدا ہو جانا
حسن تخلیق بھی ہے رفعت انساں بھی ہے
عظمت دل ہے ہر اک دل کی دوا ہو جانا
سر بلندی ہے یہاں شہر میں زندہ رہنا
سرفرازی ہے یہاں راہنما ہو جانا
بجھ گئے راہ تمنا میں ہزاروں جگنو
تم مرے واسطے نقش کف پا ہو جانا
یہ بھی ممکن نہیں اے دوست تو سب کی خاطر
چاندنی بن کے کہیں جلوہ نما ہو جانا
کھیتیاں سوکھ گئیں خشک ہوئے دل کے نگر
باور آیا ہمیں پانی کا ہوا ہو جانا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.