حصول زر نہ کسب رتبۂ ذی شاں پہ رکھی ہے
حصول زر نہ کسب رتبۂ ذی شاں پہ رکھی ہے
نظر ہم نے ہمیشہ خدمت انساں پہ رکھی ہے
اسی کو ہر طرح کی کامرانی ہو گئی حاصل
اساس زیست جس نے حکمت قرآں پہ رکھی ہے
ازل کے روز ہی سے جنس الفت کی گراں باری
نحیف و ناتواں سے شانۂ انساں پہ رکھی ہے
محبت پیار حسرت رنج و غم درد و ہراسانی
سبھی باتوں کی تہمت اک دل ناداں پہ رکھی ہے
تن آسانیٔ ساحل کو تو کچھ کہتا نہیں کوئی
ہر اک نے تہمت فتنہ گری طوفاں پہ رکھی ہے
یہ گل ہے برق ہے شعلہ ہے کندن ہے کہ ہے لالہ
نہ جانے کیا دہکتی شے لب جاناں پہ رکھی ہے
مہ و خورشید ہو جائیں نہ مارے شرم کے پانی
اسی خاطر نقاب اس نے رخ تاباں پہ رکھی ہے
ندیمؔ اس کو میسر آ گئی ہے شہرت جاوید
سدا انگشت جس نے گردش دوراں پہ رکھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.