ہو بہ ہو یار سا ہے میرا بدن
مجھ سے اکتا گیا ہے میرا بدن
توڑ کر بھی نہ جیت پایا کوئی
کیا کوئی مقبرہ ہے میرا بدن
موت ہر سمت کر چکی کوشش
آخری راستا ہے میرا بدن
اس کی پاکیزگی پہ مرتے ہیں
جس نے میلا کیا ہے میرا بدن
وصل کی آرزو نہیں اس کو
رائیگاں ہو رہا ہے میرا بدن
حق بس اس پر ہے ماں رہی جس میں
یہ تو بس نام کا ہے میرا بدن
یاد آئے مجھے وہ نخریلی
جب اننتؔ اینٹھتا ہے میرا بدن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.