ہو کے عالم میں بھی اک شور سنائی دے گا
ہو کے عالم میں بھی اک شور سنائی دے گا
جو سماعت کو بہت میٹھا سجھائی دے گا
حیف نفرت کے جزیروں میں بھٹکتے رہ کر
ایک انسان محبت کی دہائی دے گا
ایک دن لوگ محبت سے شناسا ہوں گے
اور یہ ساز بہت دور سنائی دے گا
ایک دنیا مجھے روتے ہوئے رخصت ہوگی
اور اک شخص کہیں بھی نہ دکھائی دے گا
گو کہ ہر سمت میں پھیلا ہے اندھیرا باسطؔ
کوئی ہوگا جو اندھیرے میں دکھائی دے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.