ہوں بے قرار مزہ کچھ نہیں ہے جینے میں
ہوں بے قرار مزہ کچھ نہیں ہے جینے میں
خدا سکون سے بیٹھا ہے میرے سینے میں
محبتوں سے بھری فروری میں سوچتا ہوں
چنا تھا اس نے بچھڑنا بھی کس مہینے میں
کسی نے ہاتھ لگایا نہیں خزانے کو
ہماری تیغ گڑی دیکھ کر دفینے میں
ہماری انگلی کترنے لگی انگوٹھی وہ
کسی کا عکس ابھرنے لگا نگینے میں
شکست ایسی تھی حیران رہ گیا طوفاں
کہ میں نے چھید کیا خود مرے سفینے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.