Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہوں دفن مر کے کوچۂ جاناں کے سامنے

منشی شیو پرشاد وہبی

ہوں دفن مر کے کوچۂ جاناں کے سامنے

منشی شیو پرشاد وہبی

MORE BYمنشی شیو پرشاد وہبی

    ہوں دفن مر کے کوچۂ جاناں کے سامنے

    بلبل کا آشیاں ہو گلستاں کے سامنے

    شرمائے اشک خوں سے گل تر بہار میں

    رنگ چمن اڑا مرے داماں کے سامنے

    قمری کو پا بہ گل نظر آتا ہے شرم سے

    شمشاد میرے سرو خراماں کے سامنے

    گر خط سبز لب پہ ترے خضر دیکھ پائے

    پھر منہ کرے نہ چشمۂ حیواں کے سامنے

    نظروں میں جوہری کے خذف ریزے بن گئے

    لعل جگر ترے لب و دنداں کے سامنے

    دیکھے جو اس پری سے مجھے گرم اختلاط

    بلقیس منہ کرے نہ سلیماں کے سامنے

    موسیٰ نہیں جو آنکھ جھپک جائے گی مری

    آئیں حضور دیدۂ حیراں کے سامنے

    روتے ہیں ہم ادھر وہ ادھر سنتے ہیں کھڑے

    بجلی چمک رہی ہے یہ باراں کے سامنے

    صدقے وہ سر کے ہوگا ابھی کیسی ہمسری

    کھولو تو بال سنبل پیچاں کے سامنے

    گھنڈی پہ ہو قبا کے نثار اختر فلک

    سجدے کرے ہلال گریباں کے سامنے

    آگے مرے رقیب کو دیتے ہو گالیاں

    فقرے یہ کیجئے کسی ناداں کے سامنے

    اے گل چمن میں بات کی بلبل کو کیا مجال

    غنچے نہ کھولیں منہ لب خنداں کے سامنے

    موسیٰ کی طرح تم کو بھی آئے نہ غش کہیں

    وہبیؔ نہ جاؤ عارض تاباں کے سامنے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے