ابتدا ہر اک خوشی کی انتہائے غم سے ہے
ابتدا ہر اک خوشی کی انتہائے غم سے ہے
تازگیٔ غنچہ و گل گریۂ شبنم سے ہے
حادثات دہر میں شامل رہا کس کا لہو
سرخ روئی باغ عالم کی ہمارے دم سے ہے
اپنے مے خواروں کو ساقی مست نظروں کی پلا
رونق بزم مسرت دور جام جم سے ہے
مشکلیں کتنی بھی ہوں منزل پہ پہنچیں گے ضرور
کامیابی کی توقع کوشش پیہم سے ہے
ہم سے ہی وابستہ ہے اخترؔ بہار رنگ و بو
حسن کی ناز آفرینی عاشقی کے دم سے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.